• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈی دل نے صحرائے تھل میں تباہی مچادی


ٹڈی دل نےصحرائے تھل میں لاکھوں ایکٹر رقبے پر حملہ آور ہوکر تباہی مچادی۔

انتظامیہ کے مطابق ٹڈی دل نے کئی علاقوں میں خربوزے اورتربوز کی فصل تباہ کردیں اور درختوں کے پتے بھی چٹ کرگئے۔

اسپرے کے باوجود انتظامیہ ٹڈی دل پرقابو پانے میں ناکام ، ڈی سی کا کہنا ہے ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری ہے ،بچاؤ کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

دوسری طرف ضلع چکوال کی تحصیل لاوہ سمیت کئی علاقوں میں اسپرے کے ذریعے ٹڈی دل کا صفایا کردیا گیا ۔

ضلع کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنر لاوہ کی نگرانی میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور محکمہ زراعت کے افسران و اہلکار شامل تھے۔ تحصیل لاوہ کے موضع جھلی میں اسپرے کے ذریعے ٹڈی دل کا صفایا کر دیا گیا، اٹھارہ ہیکٹرز رقبے پر درختوں اور جھاڑیوں پر موجود ٹڈی دل کو مار بھگایا گیا۔

تازہ ترین