تہران(پی پی آئی)ویانا کی بین الاقوام تنظیموں میں تعینات ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی کا ادارہ بہت جلد ایران کو کورونا وائرس فسٹ ٹیسٹ ڈیواسز بھیجے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان دو ڈیواسز کے علاوہ، ڈیواسز استعمال کرنے والوں کے لئے ذاتی تحفظ کا سامان، اسٹارٹ اپ اور تشخیصی کٹس بھی بھیجی جائیں گی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک کئی بین الاقوامی تنظیموں، اداروں اور ممالک نے طبی ساز و سامان بھیجا ہے جبکہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے بھی اس سے پہلے ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران کو ادویات اور طبی امداد بھیجنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ بہت جلد 200 لاکھ یورو پر مشتمل ضروری مصنوعات ایران بھجوائیں گے۔