• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، عید سے قبل نئے نوٹوں کی مہنگے داموں فروخت


کوروناوائرس کا پھِیلاؤ روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک عید کے موقع پر نئے نوٹ جاری نہیں کر رہا جس کے باعث نوٹوں کا کاروبار کرنے والے ڈیلروں نے نئے نوٹ مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں۔

عید کے لیے ہر کسی کو نئے نوٹوں کی تلاش ہوتی ہے لیکن اس بار اسٹیٹ بینک نئے نوٹ جاری نہیں کر رہا اس لیے نئے نوٹوں کے خواشمندوں کو اب ایک ہزار کے نئے نوٹوں کو خریدنے کے لیے 200 کے بجائے 300 روپے اضافی دینا پڑ رہے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹ ایشو نہیں کیے جس کے وجہ سے نوٹوں کی قیمت200 سے بڑھ کر 300ہو گی ہے جو کہ 50 فیصد اضافے کے برابر ہے۔

نئے نوٹوں کا کاروبار کرنے والے کہتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک نئے نوٹ نہیں دے رہا اورایسے میں دکاندار کافی عرصے سے رکھے ہوئے نئے نوٹوں پر معاوضہ تو لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پچھلے سال کے سنبھالے ہوئے نوٹ بیچنے پڑ رہے ہیں اس لیے اگر سو پچاس یا دوسو اوپر لیتے ہیں تو ایک سال جو سنبھالا ہوتا ہے اس کے لیے لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ عید کے موقع پر عیدی کے علاوہ عام لین دین میں بھی لوگ نئے نوٹوں کا استعمال پسند کرتے ہیں تاہم اس بار خواہشمندوں کو بازار سے نئے نوٹ معمول سے مہنگے داموں خریدنا ہونگے۔

تازہ ترین