• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری کورونا لہر کا خدشہ، خام تیل کی قیمتیں مزید کم


عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے خدشات تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا سبب ہیں۔

عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 58 سینٹ کمی کے بعد 29 اعشاریہ 4 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

یو ایس کروڈ 39 سینٹ کمی کے بعد 25 اعشاریہ 39 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشات کی وجہ مختلف ملکوں کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اقدامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: امریکی خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

ان خدشات کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں ہوئی گراوٹ نے سعودی عرب کی جانب سے پیدوار میں کمی کے اعلان کا مثبت اثر بھی زائل کر دیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی دوسری لہر آنے کے خدشات کا سبب چین اور جنوبی کوریا سے آنے والی خبریں ہیں جن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں دوبارہ کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔

تازہ ترین