پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور حکومتی ترجمان شہباز گل کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے شدید اتحادی نواز شریف خود تو کوئی ایسا اسپتال نہیں بنا سکے جس میں اپنا علاج کرواتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حکومتی ترجمان شہبازگل نے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ زیادتی ہے کہ آپ نے اس بات سے 3 بار وزیرِ اعظم رہنے والے میاں صاحب کو بھی بے خبر رکھا، میاں نواز شریف کو دیارِ غیرمیں علاج کے لیے جانا پڑا۔
شہباز گل کا مزید کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی صاحب یقیناً میاں صاحب سے محبت تو رکھتے ہوں گے، شاہد خاقان اپنا اسپیشل طیارہ بھیجیں اور میاں صاحب کو فوراً سندھ منتقل کریں۔
یہ بھی پڑھیئے: مرتضیٰ وہاب کا شہباز گل پر جوابی وار
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈارکو اپنے ذاتی جہازمیں اسی پاکستان کے قانون سے مفرور کرایا تھا۔