لاہور (پ ر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر،مولانا خالدمحمود پنجاب اسمبلی کے اسمبلی میں تحفظ ختم نبوت کے حوالہ سے قرارداد پیش کرنے اور متفقہ طورپر پاس کروانے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور صوبائی وزیرمعدنیات حافظ عمار یاسر کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے قراداد پیش کر کے پوری امت کے ایمانی جذبات کی ترجمانی کی ہے۔