جناح اسپتال میں مبینہ طور پر کورونا کامریض انتقال کرگیا، جس کے بعد لواحقین نے کورونا وارڑ نمبر 23 میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی۔
بتایا گیا ہے لاش لواحقین کے حوالے نہ کرنے پر ہنگامہ آرائی ہوئی۔
اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹرسیمی جمالی نے کہا کہ 20 سے زائد افراد نے وارڈ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور عملے پر تشدد کیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کو طلب کیا گیا، جنہوں نے 10 افراد گرفتار کو گرفتار کرلیا ہے۔