• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شوہر نے بیوی کو فائرنگ سے قتل کرکے خودکشی کرلی

کراچی غربی کے علاقے سائٹ اے ایریا تھانے کی حدود میٹروول نمبر 4 میں فاروق اعظم مسجد کے قریب گھر میں گولیاں لگنے سے خاتون اور مرد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مرد نے اپنی اہلیہ کو فائرنگ سے ہلاک کرکے خودکشی کی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشیں عباسی شہید اسپتال پہنچادی گئی ہیں، جہاں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کے مطابق خودکشی کرنے والا شخص شمس الرحمان کپڑے کا کاروبار کرتا تھا۔ جسے معدے کی بیماری بھی لاحق تھی۔

گھریلو حالات کی وجہ سے وہ ذہنی مریض بتایا جاتا ہے جس نے پہلے اپنی اہلیہ کو دو گولیاں مار کر ہلاک کیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مارلی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کے مطابق جائے وقوعہ سے پستول برآمد ہوا ہے جبکہ تین خالی خول بھی پولیس نے قبضے میں لے لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق متوفی کے بیٹے کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا یے۔

تازہ ترین