• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک لاکھ 3ہزار 504 پاکستانی بیرون ملک پھنسے ہیں، وزارت اوورسیز

اسلام آباد (نوشین یوسف ) اس وقت بیرون ممالک 1لاکھ 3ہزار 504پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ، ان میں سے 21ہزار 808کو نوکریوں سے برطرف ہیں جبکہ 31 ہزار 145 چھٹی پر ہیں۔

دنیا کے 12 ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 11 سے 21 مئی کے دوران 28 پروازیں چلائی جائیں گی ، جن کی ذریعے 7 ہزار 20 پاکستانی وطن پہنچیں گے، وزارت سمندر پار پاکستانی کی دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات میں69 ہزار 517 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، ان میں سے 12 ہزار 702 ملازمین کو برطرف کیا گیاہے ۔

27 ہزار 558 چھٹی پر ہیں ،متحدہ عرب امارات میں 29 ہزار 257 دیگر پاکستانی بھی پھنسے ہوئے ہیں ، سعودی عرب میں 15 ہزار 876 پھنسے ہوئے ہیں جن میں سے 6 ہزار 17 کو ملازمت سے برطرف ، 3 ہزار 587 چھٹی پر ہیں، قطر میں5 ہزار 491 پھنسے ہوئے ہیں ، 691 افراد کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے ، ملیشیاء میں 917 ، عمان میں 5 ہزار 134 پاکستانی پھنسے ہیں۔

1 ہزار 74 کو برطرف کیا گیا ہے، الجیریا میں ملازمت سے برطرف 341 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ، کویت میں 5ہزار 400 پھنسے ہوئے ہیں ، 500 کو ملازمت سے برطرف کیا گیا، بحرین میں برطرف کئے گئے 42 ملازمین کے سمیت 387 پاکستانی پھنسے ہیں،عراق میں برطرف کیے گئے 441 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔

دنیا کے 12 ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 11 سے 21 مئی کے دوران 28 پروازیں چلائی جائیں گی۔

تازہ ترین