• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ کی طرف آنے والا ایرانی بیلسٹک میزائل مار گرایا: ترک وزارت دفاع

ترکیہ نے کہا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل کو ملک کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے مار گرایا گیا ہے۔ 

ترک وزارت دفاع کے بیان کے مطابق مار گرایا جانے والے میزائل کا ملبہ بحیرہ روم کے قریب ترک قصبے میں گرا۔ میزائل کا ملبہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ترکیے اپنی سرزمین اور شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہمارے ملک کے خلاف کسی بھی حملے کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔

ترکیے کا احتجاج

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ 

ترک سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک وزیر خارجہ نے ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملے پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ تنازع کو پھیلانے کے اقدامات سے گریز کیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید