• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کراچی نے تاجروں کو مذاکرات کے لیے بلا لیا

کمشنر کراچی نے تاجروں کو مذاکرات کے لیے بلا لیا 


کمشنر کراچی نے تاجروں کو آج رات 9 بجے مذاکرات کے لیے بُلالیا۔

 تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی سے مذاکرات میں عتیق میر، جمیل پراچہ اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں نے سندھ حکومت سے رمضان کے آخری ہفتے میں 24 گھنٹے مارکیٹ کھلی رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ تاجروں کا موقف ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجر برادری شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے، خصوصاً رمضان المبارک میں کاروبار بند ہونے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

دوسری جانب تاجر رہنما سراج قاسم تیلی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری ہفتے میں 24 گھنٹے کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے۔

سراج قاسم تیلی نے مطالبہ کیا کہ پیر سے ہفتے تک کاروبار مکمل طور پر کھولا جائے تاکہ عوام عید کی خریداری سہولت کے ساتھ کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے رش کا مسئلہ حل ہوگا اور دکانداروں کو ایس او پیز پر عمل کروانے میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے ساتھ میں حکومت کو یہ بھی تجویز دی کہ حکومت عید کی چھٹیوں سے 31 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کرے۔

تازہ ترین