کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگھو پیر ناردن بائی پاس کے قریب ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کر نے پر چھری کے وار کرکے نوجوان طالب علم کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق منگھو پیر تھانے کی حدود ناردن بائی پاس آلاصف کانٹا کے قریب ملزمان نے موٹرسائیکل سوار 17 سالہ محمد علی ولد غلام سرور کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چھری کے پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا اورفرار ہوگئے، نوجوان کو شدید زخمی حالت میں مرشد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔