• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے پاکستانی نژاد نوعمر لڑکی کو ہیرو قرار دے دیا

عالمی وبا کورونا کے خلاف جنگ میں پیش پیش پاکستانی نژاد نوعمر لیلیٰ خان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے امریکی صدر نے اسے ہیرو قرار دے دیا۔

امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 10سالہ پاکستانی نژاد امریکی نوعمر لڑکی لیلیٰ خان کے اعزاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔

 تقریب میں لیلیٰ کی خدمات کے اعتراف میں ٹرمپ نے انہیں خود تعریفی سند عطا کی اور  جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  وفاقی دارالحکومت میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے پیغام شیئر کیا گیا۔

امریکا میں جاری گرلز اسکاؤٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم میں حصہ لینے والی لیلیٰ خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خدمات پیش کرنے والے  مقامی طبی عملے اورفائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گرلز اسکاوئٹس کوکیز (بسکٹ ) کے 100 باکسز اور تشکر کےکارڈز پیش کیے تھے۔

واضح رہے کہ ہرسال امریکا بھر میں جنوری سے اپریل تک ہونے والی گرلز اسکاوٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم کے دوران 10لاکھ سے زائد لڑکیاں 20 کروڑ سے زائد  کوکیز باکسز فروخت کرکے 800 کروڑ ڈالرز مالیت تک کے عطیات جمع کرتی ہیں۔

کوکیز باکس کی فروخت سے جمع ہونے والی رقم فلاحی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

تازہ ترین