ایرانی وزیر خا رجہ جواد ظریف نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے جس میں امریکا کی جانب سے ایران کو وینزویلا تیل سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ ڈالنےپر آگاہ کیا ہے۔
جواد ظریف کاکہنا ہے کہ کیریبین میں امریکی بحریہ کی تعیناتی ایرانی تیل کی وینزویلا ترسیل میں مداخلت کیلئے کی گئی ہے، اس طرح کا کوئی بھی اقدام غیر قانونی اور لوٹ مار کی قسم ہو گا۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی اقدام کے نتائج کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کے4جہازوں کی ایران کے ٹینکروں سےممکنہ تصادم کیلئے موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب وینزویلامیں امریکی مندوب کا کہنا ہے کہ وینزویلا اپنے تیل کے شعبے کی بحالی کے لئے ایران کو سونے میں ادائیگی کررہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکانے ایران اور وینزویلا کی تیل برآمدات کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔