سرگودھا (نمائندہ جنگ )ایس ای لوئر جہلم کینال سرکل سرگودھا نے فضل خریف2016 ءکیلئے وارہ بندی پروگرام جاری کر دیا ۔ پروگرام کے مطابق لوئر جہلم کینال کو اے ‘ بی ‘ سی 3 گروپوں میں تقسیم کیاگیا ہے ۔ گروپ اے میں نادرن برانچ سسٹم گروپ بی میں ساؤدرن برانچ او رگروپ سی میں شاہ پور برانچ شامل ہیں ۔ وارہ بندی پر وگرام کے مطابق مرکزی گروپوں کے 3 ترجیحی درجے مقر رکئے گئے ہیں ۔ 10 تا 14 اپریل گروپ اے کو پہلی او ربی کو دو سری 15 تا 22 اپریل سی کو پہلی اے کو دوسری او ربی کو تیسری ‘ 23 تا 30 اپریل بی پہلی سی دوسری او راے تیسری یکم مئی تا 8 مئی کو اے پہلی بی دوسری اور سی تیسری 9تا 16 بند رہے گی۔