• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل جیل کراچی میں 212؍ قیدیوں میں کورونا کی تصدیق

سینٹرل جیل کراچی میں 212؍ قیدیوں میں کورونا کی تصدیق 


کراچی (این این آئی) کراچی کی مرکزی جیل میں کورونا وائرس پھیلنے لگا ہے جہاں 212 قیدیوں اور 8اہلکاروں کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 370قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 212مثبت آئے ہیں۔سینٹرل جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل سے مزید 700 قیدیوں کے بھی نمونے لیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جن قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین