• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلانے کا مطالبہ


سندھ اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ میں سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق خط جمع کروادیا گیا ہے۔

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع کروائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 7 مئی کو اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کروائی تھی، آرٹیکل 54 کے تحت ریکوزیشن کے بعد 14 دن میں اجلاس طلب کرنا ہوتا ہے۔

رجسٹرارسندھ ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے خط کے متن کے مطابق اسپیکرسندھ اسمبلی نے 2 روزہ اجلاس 20 مئی کو بلایا تھا، سیشن شروع ہونے سے قبل بغیر نوٹس اجلاس 3 جون تک ملتوی کر دیا گیا، اسپیکر سندھ اسمبلی کا یہ اقدام غیرآئینی ہے۔

خط میں سندھ ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسپیکرسندھ کو فوری اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے۔

تازہ ترین