• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ جنگلی حیات کی عمر کوٹ میں کارروائی، 18 ہرن برآمد

محکمہ جنگلی حیات نے عمر کوٹ میں کارروائی کرکے 18 ہرن برآمد کرلیے ہیں۔

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر ہرن رکھنے پر 3 افراد کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات نے کہا کہ ملزمان نے دھوکا دینے کے لیے نجی چڑیا گھر کا پر مٹ دکھایا تھا۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق گرفتار کیے گئے تینوں ملزمان کو کل مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین