• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: دشت میں کنویں کی صفائی کے دوران 5 افراد جاں بحق

بلوچستان میں کیچ کے علاقے دشت میں کنویں کی صفائی کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ صفائی کے دوران جنریٹر کنویں کے اندر چلا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کنویں میں جنریٹر کا دھواں بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد کی موت ہوئی ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک خاندان سے ہے، جبکہ مرنے والوں میں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین