بھارت میں مشہور آن لائن گیم پب جی کھیلنے کے دوران 16 برس کا نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں پب جی کھیلنے کے دوران 16 سالہ نوجوان ستیش کمار کی موت ہوگئی۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ستیش گیم کھیلنے کے دوران مشتعل ہوگیا اور دوسرے کھلاڑیوں کا نام لے کر چیخنے لگا، اس کے بعد وہ اچانک زمین پر گر گیا۔
اہلخانہ کے مطابق زمین پر گرنے کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔
ستیش گیارہویں جماعت کا طالبعلم تھا جبکہ پولیس معاملے کی مزید تحقیق کر رہی ہے۔