• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے نیوکراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ رضویہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔

نیو کراچی ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے 45 سالہ فرحان جاں بحق ہوگیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔

دوسری جانب رضویہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں ناظم آباد میں سیف اللہ کے اڈے اور کابلی بازار میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔

آپریشن کے دوران 11 مشکوک افراد کو حراست میں لیکر شناختی دستاویز کی جانچ پڑتال کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین