کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران عمر رسیدہ میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا ، پولیس نے ڈکیتی اور قتل میں ملوث سابق ملازم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق صبح 6بجے کے قریب 15پر ڈیفنس خیابان بخاری لین 14میں گھر پر ڈاکووں کے داخل ہونے کی اطلاع ملی، پولیس گھر پر پہنچی تو میاں بیوی 80سالہ سلمی اور 85 سالہ جاوید کی لاشیں وہاں موجود تھیں جبکہ ان کی دیکھ بھال کرنے والا ایک میل نرس نذیر زخمی حالت میں ملا۔
ایس ایس پی سائوتھ کے مطابق ملزمان نے تیز دھار آلے سے میاں بیوی کو قتل کیا ، جبکہ گھر میں کوئی چوکیدار نہیں تھا جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور ملزم نواز کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نواز مقتول میاں بیوی کا سابق ملازم ہے جسے لوٹے گئے سامان کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ساوتھ شیراز نذیر کے مطابق مقتولین سابقہ بینکر تھے،جبکہ گھر کی اوپر کی منزل پہ انکی بیٹی رہائش پذیر تھی۔