• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور : سرکاری ملازم سے بھتہ مانگنے پر مقدمہ درج

پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں پولیس نے ایک سرکاری ملازم سے بھتہ مانگنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شیخ یاسر نے زونل آفیسر واہگہ ٹاؤن میں سید ذکی شاہ نامی شخص سے بھتہ مانگا تھا، بھتہ خور ملزم شیخ یاسر کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

ویڈیو میں بھتہ خور کے پاس اسلحہ بھی دیکھا جا سکتا ہے، ملزم شیخ یاسر کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم شیخ یاسر سید ذکی شاہ کے دفتر میں اسلحے سمیت داخل ہوا اور اس سے بھتہ مانگا۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں عزیز آباد سے 2 بھتہ خور گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق بھتہ خور ملزم قتل کے مقدمے میں بھی نامزد رہا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین