کراچی کے علاقے عزیز آباد سے پولیس نے شہریوں سے مکانات کی تعمیر کے دوران بھتہ مانگنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
عزیز آباد پولیس نے شہری کی شکایت پر زیرِ تعمیر گھروں کے مالکان سے بھتہ وصولی میں ملوث 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی ميں بھتہ خور پھر سرگرم ہوگئے
پولیس کے مطابق بھتہ خور ملزمان کی شناخت عاصم اور صادق کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان ایس بی سی اے کے ملازمین کی مدد سے زیرِ تعمیر گھروں کے مالکان کو بلیک میل کرتے ہیں۔
گرفتار کیے گئے ملزمان نے چند روز قبل عزیز آباد میں زیرِ تعمیر گھر کے مالک سے 2 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کا عملہ بھی گرفتار بھتہ خوروں کی مدد سے شہریوں کو دھمکاتا تھا۔