• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہڑی: 2 ملوں پر چھاپہ، 1 لاکھ گندم کی بوریاں برآمد

روہڑی میں خفیہ ادارے کے اہلکاروں اور محکمۂ خوراک نے 2 فلار ملوں پر بیک وقت چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی ایک لاکھ سے زائد گندم کی بوریاں برآمد کرلیں۔

گندم کی یہ ایک لاکھ سے زائد بوریاں محکمۂ خوراک نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

محکمۂ خوراک سکھر کے عملے نے خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر ایک اطلاع پر روہڑی کے علاقے میں واقع 2 فلار ملوں پر بیک وقت اچانک چھاپہ مارا ۔

محکمۂ خوراک نے دونوں فلار ملوں سے کروڑوں روپے مالیت کی گندم کی ایک لاکھ سے زائد بوریاں برآمد کرلیں اور انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیئے: جیکب آباد، رائس ملز پر چھاپہ، ذخیرہ کی گئی گندم برآمد

محکمۂ خوراک کے حکام کے مطابق گندم کی بوریاں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی تھیں جو تحویل میں لی گئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایاہے کہ ضلع بھر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین