آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍شوال المکرم 1441ھ30؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

لاہور ، آرتھو پیڈک کے 18 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر

لاہور کے جنرل اسپتال میں آرتھو پیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہوگئے، وارڈ کے سربراہ ڈاکٹر حنیف نے 10 روز کے لیے وارڈ بند کرنے کے لیےانتظامیہ کوخط لکھ دیا ہے۔

لاہور کے جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایم ایس جنرل اسپتال نے ابتدائی طور پرآرتھوپیڈک وارڈ کو تین روز کے لیے بند کردیا ہے۔

آرتھوپیڈک وارڈکے سربراہ نے پرنسپل کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ وارڈ کے کے باقی ڈاکٹروں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

ایم ایس جنرل اسپتال محمود طارق کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں کیسز سامنے آنے پرابتدائی طور پر وارڈ کو 3 دن کے لئے بند کرکےڈس انفکشنیٹ کیا جا رہا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنس کے 3 ڈاکٹروں اور 2 نرسزکا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیوآیا ہے ۔

صحت سے مزید