• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سینٹرل جیل میں 283 قیدیوں و اسٹاف میں کوروناوائرس کی تصدیق

کراچی کی سینٹرل جیل کے 11 اسٹاف ممبرز اور 272 قیدیوں سمیت 283 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، جس کے بعد اُنہیں آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت منگن کے مطابق سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں اور اسٹاف ممبرز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی سینٹرل جیل میں اب تک 850 قیدیوں کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں، جن میں 283 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق 11 اسٹاف ممبرز کو ان کے گھروں میں آئیسولیٹ کیا گیا ہے جبکہ قیدیوں کیلئے جیل میں ہی الگ بیرکس میں قرنطینہ سینٹر بنائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جیلوں میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے۔

نصرت منگن کے مطابق انہوں نے جیل ایس او پیز کو چیک کیا ہے، ممکنہ طور پر قیدیوں کے سامان یا عملے سے وائرس پھیلا ہے۔

آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ جیل میں تمام قیدیوں کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے، جبکہ اسپتال کے جیل وارڈ کو کورونا کیسز کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین