آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍شوال المکرم 1441ھ30؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شہزادہ ہیری اور سسر کے سرد مہری پر مبنی تعلقات میں بہتری کے امکانات کم

میگھن مارکل ڈچز آف سسیکس کے والد تھامس مارکل اکثر اپنی بیٹی اور داماد شہزادہ ہیری ڈیوک آف سسیکس کے حوالے سے اخبارات میں ہیڈ لائنز بنتے رہتے ہیں، لیکن اس کے باوجود ان کی اپنے  داماد  شہزادہ ہیری سے ملاقات کے امکانات کم ہی ہوتے ہیں۔

 حالانکہ شہزادہ ہیری کے اپنی ساس ڈوریا ریگلینڈ سے بڑے اچھے تعلقات ہیں، تاہم اس کے باوجود شہزادے کے اپنے سسر سے نہ ہونے جیسے تعلقات میں مستقبل میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے۔

اس سے قبل تھامس مارکل نے برطانوی پبلشنگ ادارے ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ  وہ اب تک اپنے نواسے شہزادہ آرچی سے نہیں مل سکے ہیں، کیونکہ شہزادہ ہیری نے انہیں ناراض کرتے ہوئے میگھن سے شادی سے قبل ان سے اجازت نہیں لی تھی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میں اب تک کبھی بھی اپنے نواسے مل نہیں سکا ہوں، کیا شہزادہ ہیری میری بیٹی سے شادی کے لیے طیارے میں سوار ہوکر میرے پاس آکر رشتہ نہیں مانگ سکتے تھے؟ ان کے لیے پرائیویٹ جیٹ پر سوار ہوکر آنا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

میں چاہتا ہوں کہ یہ دونوں آرچی کی ایک تصویر مجھے بھجوائیں، تاکہ میں اسے اپنے گھر کی دیوار پر اپنی بیٹی کی تصویر کے ساتھ لگا سکوں۔

 کیا یہ کسی بھی نانا کی خواہش نہیں ہوتی؟ میرا دل چاہتا ہے کہ میں یہ جان سکوں کہ اسکی ناک مارکل جیسی ہے؟

اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ دونوں سسر اور داماد کے درمیان اختلافات اسی طرح موجود ہیں، اور اس بات کے امکانات کم ہی ہیں کہ شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ کے ناراض والد سے تعلقات قائم کرنا چاہیں گے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید