• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

کراچی میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج


کراچی میں جنگ بلڈنگ کے باہر صحافتی تنظیموں اور جنگ جیو سی بی ایز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت آزادی صحافت اور میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

آزادی گلی میں لگے احتجاجی کیمپ کو 70 روز ہونے کو ہیں، سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں، وکلاء برادری اور مزدور یونین کے بعد اب کھیلوں کی دنیا سے بھی آزادی صحافت پر حملے کی مذمت شروع ہوچکی ہے۔

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت اور سینئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق نے مظاہرین سے خطاب میں میر شکیل الرحمٰن کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا۔

سابق سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے مظہر عباس، سابق سیکریٹری جنرل کے یو جے فہیم صدیقی، سیکریٹری جنرل ایپنک شکیل یامین کانگا اور جنگ جیو سی بی ایز کے نمائندگان نے بھی خطاب کیا اور واضح کیا کہ حکومت جنگ گروپ کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے باز رہے۔

تازہ ترین