• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی مشہور اداکاہ ماہرہ خان نے لاہور سے کراچی آنے والے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور جو محفوظ رہے انہیں جلد صحتیابی عطا کرے۔

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 نے دوپہر 2 بجکر 40 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

طیارہ لینڈنگ اپروچ پر تھا کہ کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گیا۔


تازہ ترین