• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک باکس کا ایک اہم حصہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر مل گیا، ذرائع

بلیک باکس کا ایک اہم حصہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر مل گیا، ذرائع


کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے بلیک باکس کا ایم حصہ کوئیک ایکسس ریکارڈ مل گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر امدادی کارکن کو ملا، جسے سول ایوی ایشن حکام کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کاک پٹ اور کنٹرول ٹاور کی آخری گفتگو سامنے آگئی

ذرائع کا کہنا ہے کوئیک ایکسِس ریکارڈر میں ایئرٹریفک کے علاوہ کاک پٹ کی گفتگو کا ریکارڈ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کا ائیربس 320 طیارہ ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند لمحات قبل ماڈل ٹاؤن کے علاقے جناح گارڈن کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 91 مسافر اور عملے کے 7 افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے فون نمبرز

اطلاعات کے مطابق حادثے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد مسافر معجزانہ طور پر حادثے میں محفوظ بھی رہے ہیں۔

تازہ ترین