• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثے کے شکار طیارے کے کاک پٹ اور کنٹرول ٹاور کی آخری گفتگو سامنے آگئی

کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے کاک پٹ اور ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور کے درمیان آخری گفتگو سامنے آگئی۔

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں کراچی ایئرپورٹ کے رن وے سے چند میٹر دور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

حادثے کے شکار طیارے کے کاک پٹ اور کنٹرول ٹاور کی آخری گفتگو سامنے آگئی


یہ بھی پڑھیے: حادثے کا شکار طیارے میں سوار مسافروں کے نام

حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے کاک پٹ اور کنٹرول ٹاور کے درمیان گفتگو سامنے آئی ہے جس کے مطابق طیارہ گرنے سے پہلے پائلٹ نے ٹاور کو انجن کی خرابی کی اطلاع دی۔

کنٹرول ٹاور کی طرف سے پائلٹ کو رن وے خالی ہونے کا پیغام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: بینک آف پنجاب کے صدر حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ

پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کا میسیج سن کر ’راجر‘ کہا جبکہ اگلے ہی لمحے پائلٹ نے ’مے ڈے مے ڈے‘ کی کال دی۔

کنٹرول ٹاور کی طرف سے پائلٹ کو دونوں رن وے خالی ہونے کا بتایا گیا تھا۔

تازہ ترین