• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سفیر کا افغان مہاجرین کیلئے 8000 فوڈ پیکس کا عطیہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چینی سفیر یاو جنگ نے کورونا وائرس وباء کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال کی وجہ سے کیمپوں میں پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کے لئے 8000فوڈ پیکس وفاقی وزیر برائے سیفران صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کے حوالے کئے۔ چین نے یہ عطیہ وفاقی وزیر کی درخواست پر کیا جنہوں نے اقوام متحدہ اور وفاقی دارالحکومت میں مقیم سفارتی مشنز کو خط لکھ کر ترقی یافتہ ممالک کی توجہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کی امداد کی طرف مبذول کرائی ہے۔

تازہ ترین