• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ کی تحقیقات، ایئرکموڈور عثمان غنی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل

طیارہ حادثہ کی تحقیقات، ایئرکموڈور عثمان غنی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ )حکومت پاکستان نے شہر قائد میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی جس کی سربراہی ایئرکموڈور عثمان غنی کے سپرد کی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی، اس ٹیم کی سربراہی ایئرکموڈور عثمان غنی کریں گے جبکہ گروپ کیپٹن توقیر، ونگ کمانڈر ملک محمد عمران اورجوائنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی ناصر مجید تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔

ٹیم طیارہ حادثے کی جامع رپورٹ ایک ماہ کے اندر پیش کرے گی۔ اس ضمن میں کیبنٹ سیکریٹریٹ ایوی ایشن ڈویژن نے ٹیم تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تازہ ترین