• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید لیفٹیننٹ بالاج پاسنگ آوٹ پریڈ کے بعد اہل خانہ سے ملنے آرہے تھے

کراچی (اسٹاف رپورٹر، نیوز ڈیسک) حادثے میں شہید ہونے والوں میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ بالاج ولد میر بالاج بھی شامل ہیں جو گلشن حدید کے رہائشی تھے،میر بالاج پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد پہلی بار اپنے گھر والوں سے ملنے اور عید منانے آ رہے تھے۔

شہید ہونے والوں میں 30سالہ فریحہ بشارت بھی شامل ہیں جو کلفٹن زمزمہ گلی نمبر5 کی رہائشی تھیں،27سالہ فریال رسول ولد غلام رسول نارتھ کراچی کی رہائشی ہیں۔

جناح اسپتال میں لائی جانے والی لاشوں میں ایک خاتون کی شناخت سیدہ صائمہ کے نام سے ہوئی ہے،جناح اسپتال میں ایک40سالہ شخص کی لاش بھی لائی گئی جسک ی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ جناح اسپتال میں لائی جانے والی لاشوں میں ایک شخص کی شناخت محمد طاہر کے نام سے ہوئی۔ 

دریں اثناء حادثے کا شکار طیارے میں میجر شہریار، کیپٹن احمد مجتبیٰ، لیفٹنٹ شاہیر، سب لیفٹنٹ حمزہ یوسف بھی سوار تھے۔میجر شہریار کے بارےمیں معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے دو بچوں کیساتھ طیارے میں سوار تھے ۔

تازہ ترین