• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کی اخلاقی و انسانی حمایت جا ری رکھیں گے، فرحت عباس جوادی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) شیعہ علماء کونسل سمیت دیگر مذہبی تنظیموں نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد کیاگیا۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماعلامہ فرحت عباس جوادی نے کہا کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہاء کردی،ہم فلسطینیوں کی اخلاقی و انسانی حمایت جا ری رکھیں گے ۔اسلام آباد میں مرکزی القدس ریلی مرکزی مسجد و امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹوتا ڈی چوک تک نکالی گئی، قیادت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ فرحت عباس جوادی، علامہ غلام قاسم جعفری، علامہ سید وزیر حسین کاظمی سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران نے کی ۔ فرحت عباس جوادی نے کہاکہ یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے۔
تازہ ترین