• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ذمہ داری نبھا رہی ہے، شہری بھی احتیاط کریں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے، شہریوں کو بھی احتیاط کرنی چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی، کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہریوں سے چاند رات اور عید پر سماجی فاصلے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی تمام ذمہ داریاں نبھا رہی ہے، شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ احتیاط برتیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ چلنے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں لیکن احتیاط بہت ضروری ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کاخاتمہ کب ہوگا کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا، کورونا کے خلاف جنگ صبر و تحمل اور دور اندیشی سے لڑ رہے ہیں۔

تازہ ترین