• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثے نے جنید جمشید کا غم تازہ کردیا، عائزہ خان

 اداکارہ عائزہ خان  کا کہنا ہے کہ  کراچی میں ہونے والے پی آئی اے طیارہ حادثے نے ایک بار پھر جنید جمشید کا غم تازہ کر دیا۔

حال ہی میں عائزہ خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز کراچی میں پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کیا۔

جیو انٹرٹیمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل’مہر پوش‘ کی ’مہرو ‘ نے معروف نعت خواں جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’اِس طیارہ حادثے نے ہمارے دلوں میں ایک بار پھر شہید جنید جمشید کے غم کو تازہ کردیا ہے۔‘

عائزہ خان نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں طیارہ حادثے پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے اللّہ تعالیٰ سے رحم کی دُعا کی۔

دوسری جانب پاکستان کی اُبھرتی ہوئی ماڈل فائزہ خان نے بھی جنید جمشید کو یاد کرلیا۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں فائزہ خان نے کہا کہ’اِس افسوسناک حادثے کے بعد مجھے ایک بار پھر شہید جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے رونا آرہا ہے، مجھے وہ غمگین دن یاد آگیا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں اُن تمام خاندانوں کے لیے دُعاگو ہوں جنہوں نے اِس المناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور جو افراد زخمی ہیں اُن کی جلد صحتیابی کے لیے پُراُمید ہوں۔‘

یاد رہے کہ جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 سال ہوچکے ہیں، 7 دسمبر 2016ء کو جنید جمشید پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں اِس دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

تازہ ترین