• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

155 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 14 مریض انتقال کرگئے ہیں جبکہ 155 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سندھ میں کورونا کے 762 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 354 ہوگئی ہے اور 155 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ان میں 34 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4336 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اب تک کُل کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی تعداد 153902 ہو گئی ہے ، سندھ میں اب تک کورونا کے 21645 کیس ظاہر ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت کورونا کے 14078 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے گھروں میں 12424 جبکہ آئیسولیشن سینٹرز میں 794 اور اسپتالوں میں 860 مریض زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کا کہنا ہے کہ آج مزید 198 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، صحتیاب مریضوں کی تعداد 7213 ہوگئی ہے، 762 کورونا کیسز میں سے کراچی میں 618 نئے کیس رپورٹ ہوئےہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ بتایا کہ ضلع شرقی میں 190 اور ضلع جنوبی میں 115 مزید کیس سامنے آئے ہیں، ضلع وسطی میں 112 اور ملیر میں 81 نئے کیسز ظاہر ہوئے، کورنگی میں 76 اور ضلع غربی میں 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

اسی طرح لاڑکانہ میں 20 اور سکھر میں مزید کیسز سامنے آئے ، حیدرآباد اور خیرپور میں 15،15 نئے کیسز ظاہر ہوئے، شہیدبینظیر آباد میں 8 اور گھوٹکی میں 5 ، قمبر شہداد کوٹ میں 3 ، جیکب آباد اور میرپورخاص میں 2،2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر اورجامشورو میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شہریوں سے کورونا سے بچاؤ کے لیے اپیل کرتے ہوئےکہنا تھا کہ بازاروں میں غیرضروری رش نہ کریں، احتیاطی تدابیر اپنانا ہی اس وبا سے نجات پانے کا راستہ ہے،

تازہ ترین