• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری چاند چاند کھیل رہے ہیں، عید کا فیصلہ علما کرام ہی کرینگے، نور الحق قادری

فواد چوہدری چاند چاند کھیل رہے ہیں، عید کا فیصلہ علما کرام ہی کرینگے، نور الحق قادری 


اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ فوادچوہدری میرے اچھے دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں مگر عید کا فیصلہ علما کرام ہی کریں گے۔

شہادت اور رویت کے لئے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جا سکتی ہے۔عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق پاکستان کے عوام اور حکومت عید منائے گی۔۔

ہفتے کو ایک بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ شریعت اور دین چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندہ کو بھی اس دفعہ مرکزی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین