• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھلوں و سبزیو ں کے تاجروں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دیدی

پشاور (نمائندہ خصوصی)آل پاکستان ایگریکلچرل پرڈیوسرز و ٹریڈرز فیڈریشن کے مرکزی صدر ملک سوہنی نے اعلان کیا ہے کہ اگر سبزیوں و پھلوں کے تاجروں و کاشتکاروں سے ناانصافیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو عید کے بعد ملک بھر میں بھر پور احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا،انہوں نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے تجارت کے لئے پاک افغان سرحد 6روز کے لئے کھولنے کے اعلان کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد پر سبزیوں و پھلوں سے بھرے ہوئے سینکڑوں ٹرکوں کو روکنے سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت کو تجارت کے لئے پاک افغان سرحد کو یا تو مکمل طور پر کھولنا چاہیئے یا تو مکمل طور پر بند کر دینا چاہیئے ۔
تازہ ترین