• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ڈونکی کنگ‘ کا ورلڈ ٹی وی پریمیئر ایک بار پھر

کچھ بچے عید کے پہلے روز شام 7 بجے جیو پر ’ڈونکی کنگ‘ کا ورلڈ ٹی وی پریمیئر دیکھنا بھول گئے، جس پر منگو ناراض ہوگیا، لیکن کوئی بات نہیں ابھی ایک موقع اور ہے۔ جیو انٹرٹینمنٹ دوبارہ سنیما آپ کے گھر لا رہا ہے۔

باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے اور دلوں کو جیتنے والی فلم کا ورلڈ ٹی وی پریمیئر کل (پیر) پھر شام پانچ بجے ہوگا۔

ڈونکی کنگ نے باکس آفس پر25 کروڑ روپے کا بزنس کیا، ڈونکی کنگ کی وڈیو، ٹریلر اور پروموشنل وڈیوز 12 کروڑ سے زیادہ بار دیکھی گئیں۔

فلم نےکوریا، اسپین اور ترکی سمیت گیارہ ملکوں میں دھوم مچائی، کرداروں پر آواز کا جادو جگانے والے اداکاروں نے بھی اپنا پیغام دیا۔

فلم میں افضل خان عرف جان ریمبو نے منگو جب کہ حنا دلپذیر نے لومڑی کی صداکاری کی ہے۔

دیگر صداکاروں میں جاوید شیخ، عدیل ہاشمی، شفاعت علی، غلام محی الدین، فیصل قریشی، شبیر جان، مانی، اسماعیل تارا اور عرفان کھوسٹ شامل ہیں۔

تازہ ترین