• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے باعث حفاظتی انتظامات، لاہور کے تمام تفریحی مقامات بند

کورونا وباء کے باعث حفاظتی انتظامات کے طور پر لاہور کے تمام تر تفریحی مقامات بند کر دیئے گئے ہیں، عید تہوار پر بچوں اور بڑوں کی خوشیاں دوبالا کرنیوالی جگہیں آج ویران نظر آئی ہیں۔

میٹھی اور خوشیوں بھری عید پھیکی پڑ گئی، کورونا وائرس نے شہر کی رونقیں ماند کردیں، تاریخی مقامات کے شہر میں سستی تفریح ختم ہوگئی۔

شالا مار باغ، چڑیا گھر، باغ جناح بند، ماڈل ٹاؤن پارک، گلشن اقبال پارک، ریس کورس پارک، مینار پاکستان، شاہی قلعہ کو تالے پڑے ہوئے ہیں، بچوں کے جھولے سنسان اور بچوں کی کلکاریاں نہ جانے کہاں کھو گئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں تو پارکس کھولنے چاہیے تھے، بچے سیر کے لیے ضد کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث گھروں میں محدود ہوکر رہ گئے ہیں، عید پر امید تھی کہ انجوائے کریں گے، لیکن تمام مقامات بند ہونے سے عید کی خوشیاں ادھوری رہ گئیں۔

تازہ ترین