دنیا بھر میں تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک نے یومیہ تیل کی پیداوار میں نمایاں کمی کر دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے یومیہ تیل پیداوار میں 20 سے 25 لاکھ بیرل جبکہ متحدہ عرب امارات نے 5 سے 8 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار کم کر دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ’بلومبرگ‘ کا کہنا ہے کہ کویت نے تقریباً 5 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار میں کمی کر دی ہے۔
اسی طرح عراق نے تقریباً 29 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار کم کر دی ہے۔