• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور اسرائیل کے حملے، ایران میں اموات 1300 سے تجاوز کر گئیں

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا اور اسرائیل کےایران پر حملے جاری ہیں، مجموعی طور اب تک ایران پر حملوں سے اموات 1300 سے تجاوز کر گئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہر خمین میں امریکی میزائل حملے میں ڈاکٹر حافظ خمینی اسکول کو نشانہ بنایا گیا، جس سے قریبی رہائشی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

تہران میں رات کے وقت شدید ترین بمباری کی گئی۔ مشرقی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں زور دار دھماکے سنے گئے۔ تہران کے رسالت اسکوائر کے قریب حملوں میں 40 افراد شہید ہوگئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی افواج، ایرانی میزائل لانچرز کی تلاش جاری رکھیں گے اور جہاں بھی ملیں گے انہیں تباہ کر دیں گے۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے جوابی کارروائیوں میں 33ویں لہر کے تحت مزید میزائل حملے شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ ایک ٹن یا اِس سے زیادہ وزن کے بھاری میزائل استعمال کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید