• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ، زخمی مسافر اسپتال سے گھر منتقل

کراچی میں جمعتہ الوداع کو پیش آنے والے طیارے حادثے کے زخمی مسافر محمد زبیر کو اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا۔ ان کا 20 فیصد جسم جل گیا تھا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے محمد زبیر کراچی کے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج تھے۔


 میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خادم حسین کے مطابق محمد زبیر کے اصرار پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی ہے اور گھر پر آرام کا مشورہ بھی دیا ہے۔

گزشتہ جمعہ کو لاہور سے کراچی آنے والے طیارے کے حادثے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

تازہ ترین