• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرآباد میں عید کے دوسرے روز بھی لاک ڈاؤن جاری

مظفرآباد میں عید کے دوسرے روز بھی لاک ڈاؤن جاری


مظفرآباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عید کے دوسرے روز بھی لاک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر بدر منیر کے مطابق مظفرآباد میں عید کے دوسرے دن بھی لوگ اپنے گھروں میں موجود ہیں جبکہ شہر بھر میں صرف ضروریات اشیاء کی دکانیں کھلی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں میڈیکل اسٹور، پھل، سبزی اور دودھ دہی کی دکانیں صبح 8 تا 4 بجےکھلی رہیں گی۔

دوسری جانب آزاد کشمیر حکومت نے ایک ہفتےکے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ عید گھروں میں ہی گزاریں، کورونا وائرس کا اس کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔

مظفرآباد کے ڈپٹی کمشنر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، آئسولیشن اسپتال میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں قرنطینہ کو بھی آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے کہا کہ عید کے بعد مقامی سطح پر رینڈم سیمپلنگ شروع کی جائےگی۔ 

تازہ ترین