• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم فاروق نے سوشل میڈیا فیملی سے اظہارِ محبت کیسے کیا؟

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف و قابل اداکارہ حریم فاروق نے انوکھے انداز میں اپنی سوشل میڈیا فیملی سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

عید الفطر کے موقع پر حریم فاروق نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’بدقسمتی سے اِس سال ہم عید کے موقع پر افسردگی کا شکار ہیں لیکن پھر بھی ہمیں عید لازمی منانی ہے کیونکہ یہ ہمارے لیے اللّہ کی طرف سے تحفہ ہے۔‘


حریم فاروق نے مداحوں کو عید منانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی مرضی ہے کہ آپ جس طرح سے بھی عید منائیں، آپ چاہیں تو اپنا عید کا لباس پہن کر سیلفی لے سکتے ہیں یا پھر میری طرح سوشل میڈیا اور موبائل فون سے دور رہتے ہوئے اپنے گھروالوں کے ساتھ عید منا سکتے ہیں یا آپ سارا دن سو کر بھی عید گُزار سکتے ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’آپ جیسے بھی عید منائیں لیکن احتیاطی تدابیر کا لازمی خیال رکھیں کیونکہ اِس سے آپ پوری دُنیا کی مدد کرسکتے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’جب آپ خود سے پیار کریں تو تب ہی آپ دُنیا سے بھی پیار کرسکیں گے۔‘

حریم فاروق نے مزید کہا کہ ’اپنا خیال رکھیں اوراچھے دنوں کی اُمید کریں۔‘

اِس پیغام کے ساتھ ہی حریم فاروق نے’بیمبو پلانٹ‘یعنی بانس کے پودے کی تصویر بھی شیئر کی۔

اِس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے حریم فاروق کا کہنا تھا کہ ’یہ میرا سب سے پسندیدہ پودا ہے اور چینی روایات کے مطابق دو بانس کے پودے محبت کی نمائندگی کرتے ہیں۔‘

حریم فاروق نے کہا کہ ’لہٰذا میں نے یہ تصویر اپنی سوشل میڈیا فیملی کے لیے شیئر کی ہے تاکہ میں آپ سے اپنی محبت کا اظہار کر سکوں۔‘

تازہ ترین