• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثے کی زخمی 3 خواتین سول اسپتال میں زیر علاج

کراچی میں ہوئے پی آئی اے طیارہ حادثے میں 3 زخمی خواتین سول اسپتال میں زیرعلاج ہیں ، خواتین کا جسم 30 فیصد سے زائد جھلسا ہوا ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق جھلسی ہوئی تینوں زخمی خواتین کی شناخت ناہیدہ، عزیزہ اور ماہرہ کے نام سے ہوئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا بتایا ہے کہ 20 سالہ ناہیدہ کا جسم 59 فیصد ، 40 چالیس سالہ عزیزہ کا جسم 33 فیصد اور 18 سالہ ماہرہ کا جسم 30 فیصد جھلسا ہوا ہے ۔

اسپتال حکام کاکہنا ہے کہ تینوں زخمی خواتین کو بچانے کی بھرپور کوششش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کے حادثے میں97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

تازہ ترین