• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، پٹرول کی قلت، کئی علاقوں میں پٹرول پمپ بند ہوگئے

کوئٹہ میں پٹرول کی قلت برقرار ہے، کئی علاقوں میں پٹرول پمپ پٹرول کی عدم دستیابی کے باعث بند ہوگئے۔

پٹرول پمپ مالکان کے مطابق عید کی تعطیلات میں کراچی سے سپلائی نہ ہونے پر پٹرول کی قلت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: بعض شہروں میں ڈیزل کے بعد پیٹرول سپلائی بھی کم، کئی پمپ بند

شہر میں پٹرول کی قلت کے باعث شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے اور وہ پیٹرول کی تلاش میں مارے مارے پِھر رہے ہیں۔

پٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پٹرول کی سپلائی آج رات یا کل صبح بحال ہوجائے گی۔

تازہ ترین